Homeخبریںتادم مرگ بھوک ہڑتال میں بیٹھے ایک اور ڈاکٹر کی طبیعت ناساز،...

تادم مرگ بھوک ہڑتال میں بیٹھے ایک اور ڈاکٹر کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل

کوئٹہ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق تادم مرگ بھوک ہڑتال میں بیٹھے بی ایم سی کے ایک اور ڈاکٹر کی طبیعت شدید تشویشناک ہونے کی وجہ سے اسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 3 دن سے وزیر اعلی ہاوس کے سامنے احتجاجی بھوک ہڑتال میں بیٹھے بی ایم سی کے ملازمیں و طلباء میں سے بی ایم سے کا طالب علم اور بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کا سی سی ممبر ڈاکٹر جہانزیب مری کی طبیعیت مزید بگڑنے سے انہیں فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ڈاکٹر طارق بلوچ اور وہاب بلوچ کی طبیعت مزید بگڑنے کی وجہ سے انہیں آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے گزشتہ تین دنوں سے تادم مرگ بھوک ہڑتال میں بیٹھے طلباء اور ملازمین کی طبیعت دن بہ دن خراب ہوتی جارہی ہے مگر ابھی تک صوبائی حکومت ان کی قیمتی جانوں کو بچانے اور ان کے مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

Exit mobile version