شال (ہمگام نیوز) بلوچستان کے علاقے نیو کاہان، ہزار گنجی کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے دین محمد مری، ولد مراد خان کی جبری گمشدگی کی تفصیلات اہلخانہ نے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کے ساتھ شیئر کی ہیں۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ دین محمد مری کو 24 اگست 2024 کو قابض پاکستانی فورسز نے غیر قانونی طور پر حراست میں لیا اور جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔
اہلخانہ نے شکایت کی کہ اس غیر قانونی حراست کے بعد دین محمد مری کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔
وی بی ایم پی نے قابض پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دین محمد مری کی بازیابی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔