Homeخبریںقابض پاکستانی آرمی چیف کا دورہ گوادر، سامراجی منصوبوں پر بریفنگ

قابض پاکستانی آرمی چیف کا دورہ گوادر، سامراجی منصوبوں پر بریفنگ

 

کوئٹہ (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق قابض پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے گوادر کا دورہ کیا۔ جہاں انھوں نے مقامی عمائدین سے بھی ملاقات کی ۔

 

مقامی میڈیا کے مطابق گوادر کے دورے کے موقع پر مقبوضہ بلوچستان کی کھٹ پتلی وزیراعلٰی اور کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور بھی موجود تھے، اس دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو گوادر اور علاقائی سکیورٹی صورتحال، سامراجی پروجیکٹ سی پیک کی سکیورٹی اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں قابض پاکستانی آرمی اور سکیورٹی اداروں پر بلوچ سرمچاروں کی پے درپے حملوں کے نتیجے میں پاکستانی فورسز شدید نقصان پہنچا ہے۔

Exit mobile version