دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںقابض پاکستانی فوج نے جعلی بارڈر پوائنٹ پر بلوچوں کی گاڑیوں پر...

قابض پاکستانی فوج نے جعلی بارڈر پوائنٹ پر بلوچوں کی گاڑیوں پر فائرنگ

 

دُزاپ ( ھمگام نیوز) آنلائن نیوز “راہ ِبلوچستان ” کی رپورٹ کے مطابق کل 28 اکتوبر کو پاکستانی فوج نے مشرقی مقبوضہ بلوچستان کے شہر پروم میں بلوچ سوختبر( بلوچ تیل کش) پر فائرنگ کی۔
غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی آرمی نے جعلی سرحد (گولڈ اسمتھ لائن) پر فائرنگ سے دو بلوچ تیل کش جانبحق اور ایک کی زخمی ہونے کی خبر آ رہی ہے
جانبحق اور زخمی ہونے والے افراد کی شناخت کے بارے میں ابھی تک کوئی معلومات دستیاب نہیں ہے ـ
اس وقت بہت سارے سوختبر ( تیل کش) جعلی سرحد کے دونوں اطراف بھٹک رہے ہیں اور قابض پاکستانی فوج اور قابض ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب انہیں واپس جانے نہیں دے رہے ہیں جو کہ پہاڑی علاقوں میں پھٹکنے کی وجہ سے پانی اور خوراک کے بغیر انتہائی خراب حالت میں ہیں
دونوں قابض ممالک پاکستانی اور ایرانی فوج کی دباؤ کی وجہ سے حالیہ دنوں میں بلوچ سوختبروں اور دوسرے مزدوروں کی زندگی بہت خطرے میں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز