چهارشنبه, دسمبر 25, 2024
Homeخبریںقابض پاکستانی فوج کی فائرنگ سے ایک بلوچ مزدور جانبحق دو زخمی

قابض پاکستانی فوج کی فائرنگ سے ایک بلوچ مزدور جانبحق دو زخمی

 

سرباز( ہمگام نیوز) گزشتہ روز یکم مئی کو رات گئے گولڈ اسمتھ لائن پر پاکستانی فوج کی فائرنگ سے ایک بلوچ مزدور جانبحق جبکہ دو زخمی۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے سرحدی علاقے میں قابض پاکستانی آرمی کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق جبکہ دو زخمی، جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت سید محمد سکنہ گورگیج بازار دشتیاری سے ہوئی ہے اور زخمی ہونے والوں میں ایک شخص کی شناخت جاوید ولد حیبو سکنہ سرباز شہر مورتان گاؤں سے ہوئی ہے جبکہ دوسرے شخص کے بارے میں معلومات دستیاب نہ ہوسکیں۔

قابض ایرانی حکومت کا مقبوضہ بلوچستان میں بلوچوں پر ظلم و جبر کی وجہ سے ملازمتوں کا عدم استحکام پیدا ہوچکا ہے، جس کی وجہ سے بے روزگار بلوچ نوجوانوں کو اپنی روزی روٹی کمانے کیلئے مجبورا خطرناک راہوں کا انتخاب کرنا پڑتا ہے جہاں بے بسی کے عالم میں بلوچ نوجوان کبھی پاکستانی قابض فوج کی گولیوں کا نشانہ بنتے ہیں تو کبھی ان کو قابض ایران افواج موت کی نیند سلا دیتے ہیں۔ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز