Homeخبریںقابض پاکستانی فوج کے خفیہ اداروں کے اہلکاروں کے ہاتھوں معروف صحافی...

قابض پاکستانی فوج کے خفیہ اداروں کے اہلکاروں کے ہاتھوں معروف صحافی بائزید خان خروٹی جبری طور پر اغواء۔

قابض پاکستانی فوج کے خفیہ اداروں کے اہلکاروں کے ہاتھوں معروف صحافی بائزید خان خروٹی جبری طور پر اغواء۔

کوئٹہ (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے قابض پاکستانی فوج کے خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے معروف صحافی بائزید خان خروٹی کو جبری طور پر اغواء کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بائزید خان خروٹی جو بلوچستان کے معروف صحافی ہیں انہیں مقبوضہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے آج قابض پاکستانی فوج کے خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے اغواء کرکے انہیں ریاستی عقوبت خانوں میں منتقل کردیا۔

واضح رہے صحافی بائزید خان خروٹی کو کچھ مہینے قبل ریاستی اداروں کے اہلکاروں نے گھر میں گھس کر ان کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

اس کے علاوہ پشتون تحفظ مومنٹ کی طرف سے بھی سوشل میڈیا میں بیان جاری کیا گیا ہے جس میں بائزید خان خروٹی کے اغواء کی مذمت کرتے ہوے ان کی بازیابی کی بھی اپیل کردی۔

Exit mobile version