Homeانٹرنشنلقابض پاکستان کے جہاز کو اسکے دشمن نے قزاقوں سے بازیاب کرالیا۔

قابض پاکستان کے جہاز کو اسکے دشمن نے قزاقوں سے بازیاب کرالیا۔

لدہلی: (ہمگام نیوز) بھارتی بحریہ نے اعلان کیا کہ اس نے بحیرہ عرب میں قزاقوں کے ہاتھوں پکڑے گئے ایرانی پرچم بردار ماہی  گیری جہاز اور عملے کے 23 پاکستانیوں کو بازیاب کرا لیا ہے۔

ایکس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پربحری  بیڑے  کی جانب سے جاری بیان میں ریسکیو آپریشن اور بچائے گئے ماہی گیری جہاز کے بارے میں تفصیلات کو جگہ دی گئی۔

بیان میں کہا گیا کہ “ایف وی الا قمبر” بحری جہاز کومسلح قزاقوں کے قبضے میں لینے کے بعد بحریہ نے ریسکیو آپریشن کے دائرہ کار میں 2  جنگی بحری جہاز تفویض کیے  تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تقریباً 12 گھنٹے تک جاری رہنے والے آپریشن کے بعد جہاز پر قبضہ کرنے والے قزاقوں نے ہتھیار ڈال دیے اور عملے کے 23 پاکستانی شہریوں کو بچا لیا گیا۔

بتایا گیا ہے  کہ  ماہی گیری کے جہاز کو محفوظ زون میں لے جانے کے لیے بحریہ کی ماہر ٹیموں کے ذریعے جامع صفائی اور جانچ پڑتال  کا عمل جاری  ہے۔

Exit mobile version