زاہدان (ہمگام نیوز) میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک بلوچ قیدی جسے پہلے منشیات سے متعلقہ الزامات میں سزائے موت سنائی گئی تھی، قاین کے جیل حکام نے اسے اتوار کی صبح کو پھانسی دے دی، جو کہ ان کے خاندان بغیر اس کی پھانسی کی اطلاع تک نہیں دی گئی اور نہ ہی ان سے آخری ملاقات کروائی گئی۔
بلوچ قیدی کی شناخت 32 سالہ رحیم کریمی ولد حسین کے نام سے ہوئی جو کہ زابل کا رہائشی بتایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، رحیم کو تقریباً بارہ سال قبل گونباد کاووس شہر سے منشیات کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور عدالت نے اسے موت کی سزا سنائی تھی۔ اسے چند ماہ قبل جنوبی خراسان کی قاین جیل منتقل کیا گیا تھا۔ ان کی سزا عید الاضحی کے ایک دن بعد اس وقت سنائی گئی جب سپریم کورٹ میں ان کا جائزہ لیا جا رہا تھا۔
واضح رہے کہ 2024 میں ایران کے 23 مختلف شہروں میں مختلف الزامات کے تحت کم از کم 111 بلوچ قیدیوں کو پھانسی دی گئی تھی اور ان میں سے 83 کو منشیات کے الزام میں پھانسی دی گئی تھی، 25 کو قتل کے الزام میں پھانسی دی گئی تھی اور 3 مقدمات کے الزامات نامعلوم ہیں۔


