جمعه, نوومبر 8, 2024
Homeخبریںقتل عام کی انتہا:دودنوں میں پاکستانی فوج نے کیلکور پنجگور میں دس...

قتل عام کی انتہا:دودنوں میں پاکستانی فوج نے کیلکور پنجگور میں دس افراد قتل اور چالیس سے زائدخواتین،حضرات و بچے لاپتہ کردیئے۔ مرکزی ترجمان بی این ایم

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ نیشنل موومنٹ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی فوج نے بربریت کی تمام حدوں کو پارکرکے قتل عام کا نیاباب کھول دیا ہے۔ کل کیلکورپنجگور میں پاکستان کے وحشی فوج نے نہتے لوگوں پر گن شپ ہیلی کاپٹروں سے حملہ کرکے سات افراد کو قتل کردیا۔آج کولواہ میں تین مزیدنہتے لوگوں کو گولیوں سے بھون دیا۔کل کے حملے میں کئی لوگ زخمی ہوگئے ہیں جبکہ دو دنوں میں کولواہ اور کیلکور سے چالیس 30سے زائد افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا گیا ہے۔جن میں کئی پورے خاندان بھی شامل ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ گزشتہ روز پاکستانی فوج کے جنگی ہیلی کاپٹروں نے کیلکور میں ذکریوں کی ایک زیارت پر گن شپ ہیلی کاپٹروں سے حملہ کرکے بربریت کا نشانہ بنایا۔ اس حملے میں سات زائرین موقع پر شہید ہوگئے جبکہ بے شمار لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔ زمینی فوج نے علاقہ محاصرے میں لے لیاہے۔ آمدورفت کے تمام راستے بند کر دئے گئے ہیں۔ زخمی افراد بغیر طبی امداد بے سہارا کھلے آسمان تلے درد سے چیخ رہے ہیں لیکن ان تک کسی کو رسائی کی اجازت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کولواہ کے اکثر علاقے بدترین آپریشن کی زد میں ہیں۔آج کولواہ میں پاکستانی فوج نے تین مزید نہتے لوگوں کو قتل کردیا۔کل اورآج کولواہ اورکیلکور میں گوریچانی بند کے پہاڑی علاقوں مادگ، گٹیں مادگ، جکی کور اور ہیرونکِ کلگ سمیت مختلف علاقوں سے چالیس سے زائد افراد کو قابض فوج نے حراست میں لے کر اذیت گاہوں میں منتقل کردیا ہے۔ ان میں سے چند لوگوں کی شناخت ہوپائی ہے، جن میں لیمبو ولد دوستین، اللہ داد ولد خالق، دلجان ولد مدد، رکّو ولد مدد، واھگ ولد مدد، بخشو ولد غمانی، حیدر ولد غلام محمد، بشیر ولد کریم داد، دین محمد ولد رحمت، حمل ولد بشیر، پیر بخش ولد مولا بخش، چارو ولد حیدر، رشید ولد حیدر، غمانی ولد گاجیان، امام ولد گاجیان اور شوکت ولد تلاہو شامل ہیں۔

ترجمان نے کہا پاکستانی افواج بلوچستان میں قتل عام کررہے ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پرفوجی آپریشن،قتل عام،حراست میں لے کر لاپتہ کرنا، گاؤں اور دیہاتوں میں لوٹ مار کے بعد نذرآتش کرنا روز کا معمول بن چکا ہے لیکن آزاد میڈیا کی عدم رسائی کی وجہ سے بلوچستان ایک بلیک ہول بن چکا ہے جہاں پاکستان بلوچ قوم کو تیزی سے نگل رہاہے۔

ترجمان نے کہا کہ کئی روزسے جاری آپریشن کے تازہ لہر میں ہزاروں کی تعدادفوجی،ڈیتھ سکواڈحصہ لے رہے ہیں مزیدتازہ دم فوجی دستے علاقے میں پہنچ رہے ہیں،آج پاکستانی فوج نے کولواہ میں ہپتین کنڈگ،گٹین مادگ اورمچھی میں فوجی چوکیاں قائم کی ہیں۔مہذب دنیا اور ذمہ دار عالمی اداروں کو اپنی فرائض کا احساس کرکے بلوچستان میں فوری مداخلت کرناچاہئے بصورت دیگر پاکستان بنگالیوں پر ڈھائے گئے مظالم کاریکارڈ توڑ دے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز