تہران(ہمگام نیوز ) صوبہ ایلام کے درہ شہر سے تعلق رکھنے والے محمد رضا قربانی نامی ایک قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا جسے اس سے قبل منشیات سے متعلق جرائم میں سزائے موت سنائی گئی تھی، اسے کرج کی قزلحسر جیل میں پھانسی دی گئی۔
انسانی حقوق کی تنظیم ہینگاو کی طرف سے موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق اتوار 28 جنوری 2024 کو صبح سویرے صوبہ ایلام کے شہر درہ شہر سے تعلق رکھنے والے ایک قیدی کو سزائے موت سنائی گئی، جس کی شناخت 45 سالہ محمد رضا قربانی کے نام سے ہوئی۔ جس کو کرج کی قزلحسر جیل میں پھانسی دی گئی۔
پانچ سال قبل، محمد رضا قربانی کو منشیات سے متعلق جرائم میں گرفتار کیا گیا تھا اور کرج کی انقلابی عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کوہدشت سے تعلق رکھنے والے حسین ھواسی زادہ کی شناخت کے ساتھ ایک اور قیدی کو محمد رضا قربانی کے ساتھ قید تنہائی میں منتقل کیا گیا تھا اور اس قیدی کی سزا پر عمل درآمد عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔
اس خبر کے لکھے جانے تک اس قیدی کی پھانسی کی خبر سرکاری چینلز بالخصوص عدالتی نظام کے قریبی میڈیا میں نہیں چلائی گئی۔