اتوار, مئی 19, 2024
ہومخبریںریگان، قابض ایرانی فورسز کی چلتی گاڑی پر فائرنگ، ایک...

ریگان، قابض ایرانی فورسز کی چلتی گاڑی پر فائرنگ، ایک بلوچ شہری شہید

ریگان(ہمگام نیوز ) ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر ریگان کے ایک شاہراہ پر قابض ایرانی فورسز نے گھات لگا کر چلتی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک بلوچ شہری شہید ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر ریگان میں قابض ایرانی فورسز نے گھات لگا کر ایک بلوچ شہری 24 سالہ ابوذر شہ بخش ولد محمد گل کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا ، جو کہ زاہدان کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق قابض ایرانی فورسز نے ابوذر کی چلتی گاڑی پر فائرنگ گاڑی پر فائرنگ جس سے وہ موقع پر شہید ہوگئے۔ فائرنگ سے شہید ہونے کے ان کی لاش کو لیکر فورسز نے ریگان سٹی ہسپتال کے مردہ خانے میں منتقل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز