یکشنبه, جنوري 12, 2025
Homeخبریںقصرقند قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے دو بلوچ شہری زخمی

قصرقند قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے دو بلوچ شہری زخمی

قصرقند ( ھمگــام نیوز) ایران کے زیر قبضہ  بلوچستان میں قابض ایرانی فورسز کی چلتی راہ میں ایک ایندھن ( ایرانی پٹرولیم) سے بھری گاڑی پر فائرنگ سے دو بلوچ شہری شدید زخمی ہوگئے ـ آمدہ اطلاع کے مطابق گزشتہ پیر کے روز شام 6 بجے کے قریب قابض ایرانی فورسز نے چلتی راہ میں اچانک ایک گاڑی پر فائر کھول دی، گولیوں کی زد میں آ کر دو بلوچ شہری شدید زخمی ہوگئے، تاہم پٹرولیم سے بھری ایرانی گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دونوں بلوچ زخمی حالت آگ میں جھلس گئے ۔ دریں اثنا زخمی شدگان میں ایک کی شناخت جاسم ولد ابابگر کے نام سے ہوئی ہے ـ تفصیلات کے مطابق یہ واقع ساربوکے علاقے کی داخلی راستے پر پیش آیا ۔ عینی شاہدین کے مطابق ایرانی فورسز کی فائرنگ کے بعد گاڑی میں آگ لگنے سے  فورسز نے دیر تک گاڑی کو دیکھنے کے بعد پھر جائے وقوعہ سے چلے گئے تاہم قریبی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو گاڑی سے نکال کر طبعی امداد کے لیئے نیکشہر ہسپتال کو لے گئے ۔ ڈاکٹروں کی رپورٹ کے مطابق دونوں زخمی جھلسنے کی وجہ سے ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز