دوحہ(ہمگام نیوزڈیسک) طالبان اور امریکہ کے درمیان اگلے ہفتے قطر میں ہونیوالے امن مذاکرات میں طالبان وفد کی قیادت ملا عبدالغنی برادر نہیں کریں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے طالبان رہنماء نے بتایا کہ قطر کے دارالحکومت میں اگلے ہفتے امریکہ طالبان مذاکرات میں ملاعبدالغنی برادر شرکت نہیں کریں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ملا برادر سفری دستاویزات نہ ہونے اور دیگر وجوہات کی بنا پر قطرنہیں جائیں گے، دوحہ مذاکرات میں طالبان وفد کی قیادت شیر عباس استناکزئی کرینگے.


