Homeخبریںقلات، شمشان گھاٹ میں مردے کی باقیات کی بے حرمتی ہندو...

قلات، شمشان گھاٹ میں مردے کی باقیات کی بے حرمتی ہندو برادری کا احتجاجی دھرنا

قلات (ہمگام نیوز) قلات میں ہندو برادری کے شمشان گھاٹ میں مبینہ ہندو برادری کے مردے کی باقیات کی بے حرمتی کے خلاف ہندو برادری کا شدید احتجاج ، واقعے کے خلاف ہندو برادری نے اپنی دوکانیں بند کر کے شاہی بازار میں دھرنا دے دیا ۔
ہندو برادری کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز انکی برادری کی ایک خاتون کا انتقال ہوگیا تھا اور خاتون کے عزیز واقارب نے شمشان گھاٹ میں اپنے مردے کو جلا دیا تھا مگر ابھی تک اس کی باقیات شمشان گھاٹ میں باقی تھے کہ گزشتہ رات نا معلوم افراد نے شمشان گھاٹ میں جاکر اس کی باقیات کو نکال کر باہر پھینک دیا ہے اور باقیات کی بے حرمتی کی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ اس سے قبل بھی نامعلوم چوروں نے ہمارے شمشان گھاٹ کا گیٹ چوری کیا تھا جس کی ہم نے ضلعی انتظامیہ سے شکایت بھی کیا گیا مگر انتظامیہ نے کچھ بھی نہیں کیا ـ

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے ہندو برادری سے دھرنا ختم کرنے کے لئے مذکرات کئے جس پر ہندو برادری نے چوبیس گھنٹوں میں ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کر کے عارضی طور پر اپنا احتجاجی دھرنا ختم کر دیا مگر ملزمان کی گرفتاری تک اپنی دوکانیں بند رکھنے کا علان کیا ہے ۔

Exit mobile version