جمعه, نوومبر 15, 2024
Homeخبریںقلات، مختلف علاقے تاحال فوجی محاصرے میں، شدید فضائی شیلنگ و بمباری...

قلات، مختلف علاقے تاحال فوجی محاصرے میں، شدید فضائی شیلنگ و بمباری کا سلسلہ جاری، متعلقہ علاقوں میں نسل کشی کا خدشہ

قلات (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قلات کے علاقے جوہان سمیت منسلک علاقے تاحال پاکستانی فورسز کے محاصرے میں ہیں جہاں جارحیت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق جوہان گیشگ سمیت متعدد علاقوں میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے مسلسل فضائی شیلنگ کی جارہی ہے اور ہیلی کاپٹروں سے میزائل بھی فائر کیے جارہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ مسلح سرمچاروں کے ٹھکانوں کے علاوہ پاکستانی فوج مختلف علاقوں میں اندھا دھند بمباری کررہی ہے اور یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ نام نہاد عزم استحکام کے تحت مذکورہ علاقوں میں بلاتفریق نسل کشی کی جارہی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فوجی جارحیت کے دوران متعدد مال مویشی مارے جاچکے ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں سے یہ بھی اطلاع سامنے آرہی ہے کہ فورسز گزشتہ دو روز سے مقامی افراد سے زبردستی بھیڑ بکریاں چھین کر کھا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اسی جارحیت کے سلسلے میں گزشتہ روز گیشگ کے مقام پر ایک آزادی پسند مسلح تنظیم کے سرمچاروں اور پاکستانی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی تھیں۔ اس حوالے سے مقامی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوج کو بھاری جانی نقصان ہوا ہے جبکہ سرمچاروں کی سلامتی کے حوالے سے تاحال کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے اور نہ ہی کسی تنظیم نے اس متعلق کوئی بیان دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز