قلات(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے قلات اسکلکو کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے قلات کے یونین کونسل اسکلکو میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نصراللہ ولد نوربخش قوم محمد حسنی جانبحق ہوگیا۔ مقتول کا تعلق کلی زبرآباد سمندر قلات سے ہے۔ واقعہ پرانی دشمنی بتائی جاتی ہے۔
پولیس نے لاش سول ہسپتال منتقل کر کے مزید تفتیش شروع کردی ۔ کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔