قلات (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پاکستانی فورسز دوران آپریشن نے قلات کے علاقے بارڑی سے دو افراد جو جبراً حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے نوجوانوں کی شناخت سعید ولد عبدالصمد بنگزئی اور علی محمد ولد عبدالغفور لہڑی کے نام سے ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ فورسز نے مذکورہ نوجوانوں کو آپریشن کے دوران حراست میں لیا ہے جن کا تاحال کوئی اتہ پتہ نہیں ہے۔