سه شنبه, جون 17, 2025
Homeخبریںقلات: جوہان میں قابض فورسز کی آمد و رفت میں تیزی، فوجی...

قلات: جوہان میں قابض فورسز کی آمد و رفت میں تیزی، فوجی جارحیت کا خدشہ

قلات(ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر قلات جوہان میں قابض فورسز کی کثیر تعداد میں آمدو رفت اور کئی مقامات پر ڈھیرہ لگانے کی اطلاعات ہیں جس سے فوجی جارحیت اور آپریشن کرنے کی تیاریوں کا خدشہ ظاہر ہوتا ہے۔

مقامی زرائع کے مطابق قابض فورسز قافلوں کی صورت میں قلات جوہاں میں آرہے ہیں اور مختلف مقامات پر فوجی ڈھیرہ بھی لگارہے ہیں۔ جس سے یہ واضح خدشہ ظاہر ہوتا ہے کہ قابض فورسز اپنی جارحیت و بربریت کو تیز کرنے اور حسب معمول نہتے لوگوں کے اوپر مظالم کے پہاڑ توڑنے میں اپنے صفیں بنارہے ہیں۔

خیال رہے کہ قابض فورسز مقبوضہ بلوچستان کے دیگر علاقوں بولان، خاران، مکران، آواران میں تسلسل کے ساتھ اپنی عسکری بربریت میں مصروف عمل ہے اور بلوچستان میں لگائی ہوئی آگ کو مزید بھڑکارہے ہیں۔

مزید برآں، دو تین دن پہلے خاران کے نواحی علاقہ ہلمرک کے مقام پر بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم کی جانب سے قابض فورسز پر حملہ ہوئی جس سے فورسز کے درجنوں کے حساب سے اہلکار ہلاک اور زخمی ہوگئے جبکہ بلوچ آزادی پسند تنظیم کے دو بہادر نوجوان سرمچار طارق ساسولی اور عمران ساسولی نے جام شہادت نوش کی اور اپنے سرزمین کے حق ادار کیئے۔ جس کے بعد قابض فورسز نے حواس باختگی کی زد میں آکر اپنی آپریشن میں شدت لاکر نہتے لوگوں کو زدو کوب اور تنگ کرنے کا سلسلہ شروع کیا جو تاہنوز جاری و ساری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز