قلات (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ قلات میں گاڑی کی ٹکر سے کمسن 12 سالہ نوجْوان لڑکا جانبحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق قلات گزشتہ روز کراچی سے کوئٹہ جانے والی تیز رفتار گاڑی نے مڈوے کے قریب پس شہر کراس پر بارہ سالہ زبیر احمد ولد مرزار خان سکنہ شیشہ ڈغار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ جابحق ہوگیا۔
گاڑی کی ٹکر سے جانبحق ہونے والے زبیر احمد کی لاش کو علاقائی لوگوں نے ہسپتال منتقل کر دیا مگر وہ موقع پر ہی جانبحق ہوگیا تھا ۔
زرائع کے مطابق واقعہ کے بعد مقامی پولیس انتظامیہ نے بس ڈرائیور کو گرفتار کرکے گاڑی قبضے میں لے لی اور اس حوالے سے مزید مزید کاروائی جاری ہے۔


