قلات(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع قلات میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ایک مشترکہ کارروائی کے دوران انھوں نے دو مسلح افراد کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو مسلح افراد زخمی ہوئے جن کو بعد ازاں زخمی حالت میں پکڑا گیا ہے اور مسلح افراد کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے، انھوں کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی انٹیلیجنس کی اطلاع پر کی گئی تھی اور علاقے میں آپریشن اب بھی جاری ہے تاہم سی ٹی ڈی نے مزید تفصیلات جاری نہیں کیے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سی ٹی ڈی کی جانب سے مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں ایسے کئی جعلی مقابلے میں لاپتہ افراد کی قتل کے واقعات پیش آچکے ہیں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سمیت بلوچستان کی سیاسی جماعتیں بھی سی ٹی ڈی کے جعلی انکاونٹر میں مارے گئے۔