شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںقلات: قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں بلوچ نوجوان منیر احمد جبری لاپتہ

قلات: قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں بلوچ نوجوان منیر احمد جبری لاپتہ

قلات (ہمگام نیوز): اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے 25 جون کو بلوچستان کے قلات کے علاقے منگچر سے ایک بلوچ نوجوان، منیر احمد ولد میر نہال خان کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (VBMP) نے منیر احمد کی جبری گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے اہلِ خانہ نے اطلاع دی ہے کہ حراست کے بعد سے منیر احمد کا کوئی اتا پتا نہیں، اور وہ تاحال لاپتہ ہیں۔

تنظیم نے منیر احمد کی جبری گمشدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں فوری طور پر بازیاب کیا جائے اور ان کے بنیادی انسانی حقوق کا احترام کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز