قلات ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق قلات میں مسافر کوچ کی ٹکر سے مزدور جاں بحق ہو گیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ روز قلات کے
علاقے خرینئی کے قریب قومی شاہراہ پر کام کر نے والے مزدور شمن علی ولد محمد مراد سکنہ سکھر کو تیز رفتار مسافر کوچ کچل دیا جس
سے وہ موقع پر جانبحق ہو گیا اطلاع ملتے ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا پولیس نے ضروری
کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی ۔


