چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںقلات, نوکنڈی حادثات میں 7 افراد جانبحق، 13 زخمی

قلات, نوکنڈی حادثات میں 7 افراد جانبحق، 13 زخمی

نوکنڈی/قلات ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقوں قلات اور نوکنڈی میں مختلف حادثات و واقعات میں 7 افراد جاں بحق ، 13 زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق نوکنڈی میں مختلف واقعات میں 6 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے ۔ لیویز ذرائع کے مطابق نوکنڈی کے قریب بگ کے مقام پر غیر قانونی افغان تارکین وطن کی گاڑی الٹ گئی ، حادثے میں شیر خوار بچی سمیت تین افغان تارکین وطن جاں بحق ہوگئے ـ

بلوچستان کے اور اور علاقہ یک مچھ کے قریب تیز رفتار پک اپ گاڑی نے سڑک کنارے کھڑی بس کو کر ٹکر ماردی جس کے باعث گاڑی ڈرائیور سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے ، نوکنڈی کے قریب ایک اور حادثے میں پک اپ گاڑی کا ڈرائیور جان سے گیا ، گردی جنگل میں گیراج میں آگ لگنے سے دو افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے جبکہ لیویز اہلکاروں نے آگ پر قابو پاکر زخمیوں کو ریسکیو کر لیا ، جاں بحق اور زخمی افراد کو پرنس فہد ہسپتال دالبندین منتقل کر کے طبی امداد دی گئی ، کچھ شدید زخمی افراد کو مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کیا گیا ۔

قلات میں شاہراہ پر آئل ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جانبحق ہوگیا ـ

اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز قلات میں شاہراہ ژالو کے مقام پر آئل ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خیر محمد نامی شخص جاں بحق ہوگیا ، جس کی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز