Homeخبریںقلات: پرانی دشمنی کے باعث ایک شخص قتل

قلات: پرانی دشمنی کے باعث ایک شخص قتل

قلات(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع قلات کے سب تحصیل گزگ میں ایک شخص نے اپنے بہنوئی کو تیز دھار آلے سے ذبح کرکے مار ڈالا۔

مقتول کے لواحقین نے قاتل کو پکڑ کر باحفاظت اس کے لواحقین کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع قلات کے سب تحصیل گزگ کے مقام پر عید کے پہلے روز ایک شخص نے اپنے بہنوئی کے سر پر پتھر مار کے بیہوش کرنے کے بعد تیز دھار آلے سے اس کا سر تن سے جدا کر دیا۔

مقتول کی شناخت پیرجان پندرانی کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتول کے لواحقین نے قاتل کو پکڑ کر باحفاظت ان کے لواحقین کے حوالے کر دیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کے باعث پیش آیا ہے۔

Exit mobile version