شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںقلعہ گنج میں قابض ایرانی فائرنگ سے دو بلوچ شہری شہید

قلعہ گنج میں قابض ایرانی فائرنگ سے دو بلوچ شہری شہید

قلعہ گنج ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پیر 15 نومبر کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے قلعہ گنج میں Peugeot 405 گاڑی پر قابض ایرانی آرمی سپاہ پاسداران انقلابی گارڈز کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک بلوچ شہری شہید جبکی اور دوسرا زخمی ہوا۔

خبر موصول ہونے کے وقت ان شہریوں کی شناخت معلوم نہیں ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ قابض ایرانی فوجوں اہلکاروں کی فائرنگ کے بعد گاڑی اپنے راستے سے ہٹ گئی اور سڑک کے کنارے لگے بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ گاڑی کے بجلی کے کھمبے سے ٹکرانے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی۔

بلوچستان میں شہریوں کی گاڑیوں پر قابض ایرانی پولیس اور فوجی دستوں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ہر سال سینکڑوں افراد مارے جاتے ہیں اور اسی تعداد میں زخمی ہوجاتے ہیں ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز