کوئٹہ(ہمگام نیوز)اطلاعات کے مطابق لارڈ گولڈ اسمتھ لائن کے قریب سیکیورٹی چوکی پر مسلح افراد کے حملے میں لانس نائیک ظہیر احمد ہلاک ہوگئے۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حملہ آوروں کی جانب سے بلوچستان کے عبدوئی سیکٹر میں قائم چوکی پر جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا۔ حملے کے بعد قابض پاکستان فوج کی جانب سےحملہ آوروں کیخلاف بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔،فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک ظہیر احمد ہلاک ہوئے۔ ہلاک لانس نائیک ظہیر کا تعلق نوشکی سے ہے۔