سه شنبه, اکتوبر 15, 2024
Homeخبریںلاپتہ افراد کے لواحقین اپنے پیاروں کی معلومات پروفرمہ پر صاف اور...

لاپتہ افراد کے لواحقین اپنے پیاروں کی معلومات پروفرمہ پر صاف اور تفصیل سے درج کریں۔ VBMP

کوئٹہ (ہمگام نیوز) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں لاپتہ افراد کے لواحقین سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنے پیاروں کی معلومات پروفرمہ میں صاف لکھائی اور تفصیل سے درج کریں۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ کچھ لواحقین اپنے لاپتہ پیاروں کی تفصیلات پروفرمہ میں مکمل درج نہیں کر رہے ہیں اور لکھائی بھی صاف نہیں ہے اور ساتھ ہی بہت سے ایسے کیسز ہیں جو دو اور تین ذرائع سے تنظیم کو ارسال کیے جاتے ہیں جس سے تنظیم کو سمجنھے میں دشواری پیدا ہو رہی ہے۔ اس لیے لواحقین سے گزارش ہے کہ پروفرمہ میں تفصیلات مکمل درج کرنے کے ساتھ ساتھ لکھائی بھی صاف اور واضع ہو تاکہ سمجنھے میں دشواری نہ ہو۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ کوشش کی جائے کہ ایک بندہ اپنے لاپتہ پیاروں کے حوالے سے تنظیم کے ساتھ کیس جمع کرے اور وہی بندہ تنظیم کے ساتھ رابطے میں رہے اور اگر لواحقین کو پروفرمہ فل کرنے میں کوئی دشواری پیش آئے تو وہ اس وٹس اپ نمبر 03363832416 پر رابطہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز