چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںلاپتہ افراد کے لواحقین کی اپنے پیاروں کی بازیابی کی اپیل

لاپتہ افراد کے لواحقین کی اپنے پیاروں کی بازیابی کی اپیل

ماشکیل ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق لاپتہ عطاءاللہ ولد عبد المالک کی لواحقین نے اپنے پیارے کی بخیریت بازیابی کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماشکیل کے لاپتہ عطاءاللہ ولد عبد المالک کو 10 جون 2019 کو ماشکیل سے پاکستانی خفیہ اداروں نے جبری طور پر لاپتہ کر دیا ۔

لاپتہ افراد عطاء اللہ ولد عبدالمالک کی لواحقین نے ملکی اور غیر ملکی اداروں سے اپیل کی ہے ان کے پیارے کو بخیریت بازیاب کیا جائے ۔

اس کے علاوہ جھاؤ آواران کے رہائشی لاپتہ ناصر حسین ولد غلام حسین کے بچوں نے اپیل کی ہے کہ ان کے والد کو بازیاب کیا جائے ۔

مزید تفصیلات کے مطابق  26 جون 2019 کو حب چوکی عدالت روڈ بلوچ کالونی سے جبری طور پر لاپتہ کیئے جانے والے ناصر حسین  ولد  غلام حسین کی بچوں نے ملکی اور غیر ملکی اداروں سے اپنے والد بخیریت بازیابی کی اپیل کی ہے ۔ 

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کی تسلسل شدت سے جاری ہے، وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مطابق اب تک تیس ہزار سے زائد بلوچ ریاستی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل ہیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز