شنبه, سپتمبر 21, 2024
Homeخبریںلاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے اتوار کو احتجاجی مظاہرہ، بلوچ...

لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے اتوار کو احتجاجی مظاہرہ، بلوچ یکجہتی کمیٹی جانب سے احتجاج کی حمایت کا اعلان

 

 

کراچی ( ہمگام نیوز) رواں ماہ کراچی میں لاپتہ ہونے والے لواحقین کل بروز اتوار کو بوقت پانچ بجے کراچی پریس کے باہر ایک احتجاجی مظاہرہ کرینگے۔ احتجاج کو بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی اور وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی حمایت حاصل ہوگی۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کی جانب سے جاری ہونے والی لاپتہ افراد فہرست کے مطابق کراچی کے علاقے سنگھور پاڑہ ماری پور سے تین نوجوانوں کو سادہ وردی میں ملبوس اہلکاروں حراست میں لے کے لاپتہ کردیا ہے۔ جن میں علی ولد بخشی، اصرار ولد انورعمر اور نواز علی ولد ناصر شامل ہیں۔اسی طرح ماری پور کے علاقے دلفلاح آباد کے علاقے سے محمد عمران ولد محمد حنیف کو لاپتہ کردیا گیا۔ اسی طرح کراچی کے علاقے ملیر سے سعید احمد ولد محمد عمر کو سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز نے گھر سے اٹھالیا۔ سعید احمد کا تعلق ضلع کیچ کے دشت کڈان سے ہے۔ نوربخش ولد حبیب کو کراچی کے علاقے ریئس گوٹھ سے اٹھالیا گیا۔ نوربخش کا تعلق مکران ڈویژن سے ہے۔ تمام بلوچ قوم، ترقی پسندھ اور انسانی حقوق کے کارکنان اور رہنماؤں سے احتجاج میں پھرپور شرکت کرنے کی اپیل کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز