کوئٹہ ( ہمگام نیوز )لاپتہ بلوچ اسیران ، شہداء کے بھوک ہڑتال کو 2223دن ہوگئے ۔ اظہار یکجہتی کرنے والوں میں سول سوسائٹی وکلاء برادری نے لاپتہ افراد ، شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی اور بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلو چ نسل کشی پر میڈیا اور عالمی اداروں کی خاموشی پر پہلے سے ہی اٹھائی جانے والی سوالات کو مزید شدیت کردیا جس طرح خاص لوگوں کے کہنے پر فائس فار مسنگ پرسزنسز کے بیانا ت کو پرنٹ میڈیا ایک لائن میں جان چھڑا لیتے ہیں بلوچستان میں میڈیا کی چشم پوشی کوئی نئی بات نہیں ہے ۔بلوچ عوام ہمیشہ سے ہی جاریت اور بربریت سہتے ہوئے میڈیاکے تعصب کا شکار ہے جس کی وجہ سے فورسز بلوچ آبادی پر بمباری سے گریز نہیں کرتا وائس فاربلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بم برسانے والوں کے علاوہ صرف وہی لوگ اس بربریت کے بارے میں علم رکھتے ہیں جن پر بم برس رہے ہوتے ہیں بلوچستان میں مسخ شدہ لاشیں اغواء نما گرفتاریوں بلوچوں ٹارگٹ کلنگ اور بلوچ جیسے کئی انسانیت سوز اقدامات پر الیکٹرانک میڈیا پر خاموشی اس لئے تاری رہتی ہے ۔ کیونکہ یہ سارے اقدامات اداروں کی کارستانیا ں ہیں