یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںلاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو2277دن ہوگئے

لاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو2277دن ہوگئے

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) لاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو2277دن ہوگئے اظہار یکجہتی کرنے والوں وکلاء برادری سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں لاپتہ افراد شہداء کے لواحقین اظہار یکجہتی کی اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور انہوں نے کہاکہ گوادر میں قبضہ گیر سامراج ایک عظیم منصوبے یعینی میگا پروجیکٹ کا مسلسل ڈھول پیسٹ رہی ہے اگر یہ منصوبہ موجودہ سوچ کے مطابق پایہ تکمیل پہنچ جاتا ہے تو ہنر مند افراد قوت اور کاروباری طبقات کی شکل میں انتقال آبادی کا وہ طوفان بد تمریزی ہوگا ۔ جس کے بارے میں شاہد سوچا بھی نہیں جاسکتا ۔ استحصال کے لئے دنیا کے کونے کھدروں سے لاکھوں انسان امنڈ آئیں گے ۔ وائس فار مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مشرف دور حکومت میں بلوچ فرزندان وطن جبری گمشدگی اور اغواء جیسے مظالم کا شکار تھے پیپلز پارٹی کی حکومت میں لاپتہ بلوچ نوجوان بچوں بوڑھوں کی مسخ شدہ لاشیں ملنے کا سلسلہ شروع ہوا۔ انہوں نے کہاکہ اگر تمام عالم اسلام کے علماء مشائع بلا امتیاز صرف اور صرف اپنے سرزمین اور اپنی قوم کے حقوق کی حفاظت پر کمبر بستہ نظر آتے تو بلوچ علماء حق کو بھی اپنے اس قومی فرض کو دینی فرض سمجھ کر بحسن خوبی ادا کرنا چاہئے جیساکہ ان کے آبا و اجداد کا وطیرہ رہاہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز