سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںلاپتہ سندھی کارکنان کی آزادی کے لیئے آج پانچھویں دن بھی بھوک...

لاپتہ سندھی کارکنان کی آزادی کے لیئے آج پانچھویں دن بھی بھوک ہڑتال جاری

حیدرآباد( ہمگام نیوز) وائس فارمسنگ پرسنز آف سندھ کی جانب سے سندھ بھر سے ریاستی اداروں کے ہاتھوں اٹھاکر گم کردیئے گئےقوم پرست کارکنان کی بازیابی کے لیئے حیدرآباد پریس کلب پر لگائی گئی بھوک ہڑتالی کیمپ پانچھویں دن بھی جاری رہی۔جس کی رہنمائی وائس فارمسنگ پرسنس آف سندھ کی کنوینر سورٹھ لوہار، ڈپٹی کنوینر سندھوامان چانڈیو،نیلم آریجو، تنویر آریجو، گمشدہ افراد مختیار عالمانی، شاہد جونیجو،مرتضی جونیجو، ایوب کاندھڑو اور دیگر کارکنان کے لواحقین نے کی ۔

بھوک ہڑتالی کیمپ پر نامور سندھی ادیب تاج جویو، جسقم آریسر رہنما امیر آزادپنہور ، اسلم خیرپوری، صالح آریسر، بلاول راجڑ،محفوظ اسماعیل نوتکانی ، ابونوحانی ، کامریڈ شمشاد، عبداللہ سومرو، دوست علی بھٹی اور دیگر سیاسی سماجی پارٹیوں کے کارکنان نے اظہار یکجہتی طور پر بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قوم پرست رہنماؤں نے کہا کہ سندھ بھر سے سینکڑوں کی تعداد میں سندھی قوم پرست کارکنان ، ادیب ، شعراء ، کالم نگار، صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنان کو پاکستان کی انٹیلیجنس ایجنسیوں نے اٹھاکر غائب کر دیا ہے ۔ جنہیں برسوں گذرنے بعد بھی نہ کسی کورٹ میں لایا گیا ہے اور نہ ہی ان کے اوپر کوئی کیس یا مقدمہ چلایا گیا ہے ۔ سندھ کے سارے کارکنان پاکستانی فوج کے خفیہ ٹارچر سیلوں میں قید ہیں اور ہمیں تو یہ بھی پتہ نہیں کہ وہ زندہ بھی ہیں یا نہیں۔ پاکستان میں انسانی حقوق کی اس پامالی کے خلاف ہم اقوام متحدہ ، ایمنسٹی انٹرنیشنل ، ایشین ہیومن رائٹس کمیشن ، ہیومن رائٹس واچ سمیت دنیا کے سارے انسانی حقوق کے اداروں کو اپیل کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کے اوپر پریشر پیدا کرکے اٹھائے گئے سندھ کے سارے سیاسی کارکنان کی بازیابی میں اپنی کردار ادا کریں۔جبکہ دوسری جانب بھوک ہڑتالی کیمپ کے پانچھویں دن مسلسل بھوک پر رہنے کی وجہ سے جسقم رہنما بلاول راجڑ بیہوش ہوگئے، جس کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز