خاران(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق جبری طور اغوا شدہ عبدالکریم میروانی کے فیملی نے متعلقہ حکومتی اداروں اور انسانی حقوق کے اداروں سے ان کی باحفاظت بازیابی کیلئے اپیل کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خاران کے رہائشی عبدالکریم میروانی جس کو 8 جون 2013 کو خاران سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے آغواء کر کے فوجی کیمپ منتقل کیا تھا جو کہ تاحال بازیاب نہیں ہوسکا ۔
لاپتہ عبدالکریم میروانی کی بوڑھی والدہ حکومت اور ملکی اداروں سے اپیل کرتی ہے کے ان کے بیٹے کو باحفاظت بازیاب کر کے ان کے فیملی کو اس اجتماعی اذیت سے نجات دلائی جائے ۔ جبکہ لاپتہ عبدالکریم میروانی کے کیس کو وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز تنظیم نے صوبائی حکومت کو فراہم کردیا ہے۔


