کیچ ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق لاپتہ محمد ولد خالق داد کے لواحقین نے اپیل کی ان کے پیارے کو بازیاب کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق لواحقین کا کہنا ہے کہ محمد عارف کو 15 جولائی 2019 کو ابسر آسکانی ضلع تربت سے گرفتاری کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔
لاپتہ محمد عارف ولد خالق داد کی لواحقین نے ملکی اور غیر ملکی اداروں سے اپیل کی ہے ان کے پیارے کو بخیریت بازیاب کیا جائے۔
بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کی تسلسل شدت سے جاری ہے، وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مطابق اب تک تیس ہزار سے زائد بلوچ ریاستی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل ہیں۔


