Homeخبریںلاپتہ مہرگل مری کے لواحقین کا ان کی بازیابی کیلئے عید کے...

لاپتہ مہرگل مری کے لواحقین کا ان کی بازیابی کیلئے عید کے روز احتجاج

کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق سات سال قبل لاپتہ ہونے والے زراعت کے ڈپٹی ڈائریکٹر مہرگل مری کے لواحقین نے عید کے موقع پر کوئٹہ میں احتجاج کیا۔

مہرگل مری کی بیٹی اپنے والد کی عید کے کپڑے، جوتے، پگڑی اور تصویر اٹھا کر انکی بحفاظت بازیابی کے لئے احتجاج کرتی ہوئی نظر آئیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت مہر گل مری کو 2015 میں ان کے گھر سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا جو تاحال لاپتہ ہے، یاد رہے کہ مہر گل مری کی بوڑھی والدہ مسنگ پرسنز کے احتجاجی کیمپ میں اپنے بیٹے کی بازیابی کے لئے احتجاج کرتے ہوئے ان کی جدائی کے غم میں شاید علیل ہوئیں تھیں جنہیں تشویشناک حالت میں ہستپال منتقل کیا گیا تھا جو بعد ازاں اس دنیا سے کوچ کرگئیں، جن کی آخری خواہش تھی کہ اپنے بیٹے کو ایک دفعہ زندہ دیکھ لوں۔

Exit mobile version