تربت( ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر تربت سے جبری اغوا شدہ کمسن عاصم امین کے گھر پر قابض ریاستی فورسز کا چھاپہ عاصم امین کی بہن خدیجہ بلوچ کے مطابق ریاستی اداروں نے انھیں بلوچستان تربت چھوڑنے کی دھمکی دی ہے اور نہ چھوڑنے کی صورت میں قتل کرنے کی سنگین نتائج کا دھمکی بھی دی گئ ہے، اطلاعات کے مطابق تربت کے علاقے کہن پُشت میں قابض ریاستی اداروں نے کہن پُشت میں جبری اغوا شدہ کمسن عاصم بلوچ کے گھر پر فوج کا چھاپہ ، عورتوں اور بچوں کو خوف و حراس میں مبتلا کیا گیا ہے، سماجی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر عاصم امین کی بہن خدیجہ بلوچ نے کہا ہے اس کی بھائی کو پاکستان کی فوج نے اغوا کرنے کے بعد اب ہماری فیملی کو بلوچستان سے نکلنے کا دھمکی دی رہی ہیں، انسانی حقوق کے عالمی ادارہ ہمیں انصاف اور تعفظ فراہم کرنے کے ساتھ کمسن عاصم بلوچ کی باحفاظت بازیابی کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔