لاڑکانہ (ہمگام نیوز ڈیسک) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ سندھ سے قوم پرست رہنما اصغرشاہ کے گھر پر پاکستان کے فورسز رینجر اور پولیس نے جارحیت کرتے ہوئے ان کےگھر میں چھاپہ مارے ہیں ،وہاں عورتوں پرتشدد،گھروں میں توڑپھوڑ کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات ضلعہ لاڑکانہ کے شہر ڈوکری بائی پاس پر واقع سندھی قوم پرست رہنما اصغرشاہ کے گھر پر رینجرز، پولیس اور سول کپڑوں میں ملبوس پاکستان کے بدنام زمانہ خفیہ انٹیلیجنس ایجنسی آئی ایس آئی کے اہلکاروں نے بڑی تعداد میں کاروائی کی ۔جس موقع پر سید محلے میں موجود سارے گھروں میں سرچ آپریشن کے دوراں توڑ پھوڑ بھی کی گئی، اس دوراں فوجی اہلکاروں نے گھروں میں موجود سید فیملی کے عورتوں اور بچوں پر تشدد کرتے ہوئے قوم پرست رہنما اصغرشاہ اوراس کی بال بچوں کے بارے میں تفتیش کرکے فورسز نے خوف و ہراس پیھلانے کی کوشش کی۔