لاہور(ہمگام نیوز)موٹروے پر کالا شاہ کاکو انٹر چینج پرشدید دھند کے باعث سات گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔
ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے مطابق دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہے جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ ترجمان کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دوسری جانب ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد شاہ نے شہریوں کو غیرضروری سفر سے گریز کی تلقین کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ قو می شاہراہِ پر ٹھوکر، مانگا منڈی، پتوکی، اوکاڑہ، ساہیوال، ہڑپہ، چیچہ وطنی اور کسوال شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں اور حد نگاہ 20سے 50 میٹر تک ہے۔
ترجمان کے مطابق موٹروے پر ٹھوکر سے کوٹ مومن تک حد نگاہ 20 سے 500 میٹر اور فیصل آباد سے گوجرہ حد نگاہ 20 سے200 میٹرتک ہے۔
ترجمان نے شہریوں کو فوگ لائٹس کے استعمال کی تلقین کرتے ہوئے کسی مشکل صورتحال میں ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کرنے کی ہدایات کی ہیں۔
دوسری جانب قصور میں دیپال پور روڑ پر شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثہ پیش آیا، دھند کے باعث اسکول وین اور بس آپس میں ٹکرا گئیں۔
حادثے میں چھ بچے زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔