دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںلاہور بم دھماکے کے بعد بے گناہ بلوچ اور پشتون طالب علموں...

لاہور بم دھماکے کے بعد بے گناہ بلوچ اور پشتون طالب علموں کی گرفتاری قابل مذمت ہے،اے این پی

کوئٹہ(ہمگام نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کے بلوچستان کے صدر نے اپنے بیان میں لاہور بم دھماکہ کے بعدوہاں آباد بے گناہ پشتون بلوچ محنت کشوں طالبعلموں کی گرفتاری کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ پشتون بلوچ تاریخ میں کبھی بھی دہشت گردنہیں رہے بلکہ دہشت گردی کے شکار اقوام ہے دہشت گردی کاقلع قمع کر نے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں اودیگراسٹیک ہولڈرزکی متفقہ نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پرعمل درآمدہی سیاس ناسورکی بیخ کنی ممکن ہے زبان اورقومیت کے نام پراس طرح کیاقدامات دوریوں میں مذیداضافہ کاموجب بنے گاعوامی نیشنل پارٹی کے بلوچستان دفترباچاخان مرکزسے جاری کردہ بیان میں لاہورمیں پشتونوں اوربلوچوں کی بلاجوازگرفتاریوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاگیاکہ لاہوربم دھماکہ کے بعدوہاں آباد پشتون بلوچ محنت کشوں طالبعلموں کوزدوکوب کرنے انہیں حبس بیجامیں رکھنے لاپتہ کرنے سیدوریاں جنم لے گی اس طرح کے اقدامات کے ماضی میں اور نہ اب مثبت نتائج برآمد ہوں گے اس سے پہلے پنجاب کے مختلف تعلیمی اداروں میں پشتون بلوچ طالبعلموں پرحملے ان پرناروامقدمات درج کئے جاچکے جس سے یقینادوریوں میں اضافہ ہوگابیان میں کہا گیا کہ ہم ہر قسم کی انتہاپسندی ودہشت گردی کے مخالف ہے چاہئے فرد،حکومت ریاست یاگروہ کی جانب سے ہی کیوں نہ ہوحکومت پنجاب کو ان کالعدم تنظیموں کیخلاف کاروائی کرنی چاہئے جوپنجاب باالخصوص جنوبی پنجاب میں محفوظ ٹھکانے رکھتے ہیں بیان میں لاپتہ کئے گئے پشتونوں بلوچوں کوبازیاب کرنیکامطالبہ کیاگیا ہے –

یہ بھی پڑھیں

فیچرز