لاہور(ہمگام نیوزڈیسک) پاکستان و انڈیا کے درمیان چلنے والی ٹرین سمجھوتہ ایکسپریس لاہور سے بھارت کے لیے روانہ ہوگئی۔بھارت جانے کے لیے 195 مسافر سمجھوتہ ایکسپریس میں سوار ہیں، اس سے قبل کشیدہ صورتحال کی وجہ سے ٹرین جمعرات کو نہیں جا سکی تھی۔سمجھوتہ ایکسپریس دونوں ملکوں کے درمیان ہفتے میں دو مرتبہ پیر اور جمعرات کو چلتی ہے۔