جمعه, اکتوبر 11, 2024
Homeخبریںلاہور: موٹروے زیادتی کیس میں ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے...

لاہور: موٹروے زیادتی کیس میں ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا

لاہور: موٹروے زیادتی کیس میں ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا

لاہور (ہمگام نیوز) لاہور میں موٹر وے زیادتی کیس میں نامزد ملزم وقار الحسن نے خود پولیس کو گرفتاری دیدی۔

خاتون سے زیادتی کے الزام میں نامزد ایک وقار الحسن نے سی آئی اے ماڈل ٹاؤن میں پیش ہو کر اپنی گرفتاری دی ہے اور سی آئی اے پولیس کی ملزم وقار الحسن سے تفتیش جاری ہے۔

ملزم وقارالحسن رشتے داروں کے دباؤ کی وجہ سے ماڈل ٹاؤن پولیس کے روبرو پیش ہوا۔

وقار الحسن نے پولیس کو بتایا کہ ملزم عابد کے ساتھ دیگر مقدمات میں شریک ملزم رہا ہوں، لیکن موٹر وے زیادتی کیس سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب انعام عنی نے گزشتہ روز موٹر وے زیادتی کیس میں ملوث دو ملزمان عابد اور وقارالحسن کی نشاندہی کی تھی۔

گذشتہ روز اعلیٰ سطح کی پریس کانفرنس میں ملزم وقار کی تفصیلات جاری کی گئی تھیں اور بتایا گیا تھا کہ ملزم وقار قلعہ ستار شاہ شیخوپورہ کا رہنے والا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز