Homeخبریںلاہور میں مبینہ زیادتی کے الزام میں جعلی پیر گرفتار

لاہور میں مبینہ زیادتی کے الزام میں جعلی پیر گرفتار

لاہور (ہمگام نیوز) پنجاب کے شہر لاہور کے تھانہ غازی آباد کی پولیس نے خاتون کی درخواست پر عارف بابا کے نام سے معروف جعلی پیر کو مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے مطابق وہ ملزم عارف بابا کے پاس تعویز لینے آئی تو ملزم نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا
خاتون کی درخواست پر ملزم کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب میں اکثر وبیشتر ایسے واقعات رونما ہوتے ہے جہاں جعلی پیروں کے ہاتھوں خواتین کی عزت کو مجروح کیا جانے کی کئی واقعات درج ہوتے رہتے ہیں ‫‫

Exit mobile version