پنجشنبه, اکتوبر 10, 2024
Homeخبریںلسبیلہ، کار اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں...

لسبیلہ، کار اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

اوتھل (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے لسبیلہ یونیورسٹی کے قریب قومی شاہراہ پر کار اور رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق ایک زخمی ہو گیا،تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح لسبیلہ یونیورسٹی کے قریب قومی شاہراہ پر کار اور رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں سجاد سکنہ آواران مو قع پر جاں بحق جبکہ غلام قادر سکنہ اوتھل زخمی ہوگیا۔ ایدھی ایمبولیس کے ذریعے لاش اور زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا زخمی کو طبی امداد دینے کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا،واضع رہے کہ اس سنگل روڑ پر آئے روز حادثات کی وجہ سے ایسے خونی شاہراہ کا نام دیا گیا ہے اسی سنگل روڑ پر آئے روز ٹریفک حادثوں سے سالانہ سینکڑوں مسافر اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں اور ہزاروں زخمی ہوکر معزور ہوجاتے ہیں عوامی حلقوں نے وفاقی حکومت سے اس اہم شاہراہ کو دو رویہ سٹرک تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز