Homeخبریںلسبیلہ ،کوئٹہ ،اور سوراب ، مختلف واقعات میں بچے سمیت نوجوان جانبحق،...

لسبیلہ ،کوئٹہ ،اور سوراب ، مختلف واقعات میں بچے سمیت نوجوان جانبحق، دس زخمی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) ویب نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق حب مشرقی بائی پاس کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 25 سالہ نوجوان جانبحق ہوگیا جسے ٹیچنگ ہسپتال حب منتقل کردیا گیا تاہم نوجوان کی شناخت نہ ہوسکی ہے ۔

دوسری جانب کوسٹل ہائی پر کراچی کے علاقے کلفٹن تین تلوار کے رہائشی تین افراد جو کہ نانی مندر ہنگلاج یاترا کے لئے جارہے تھے کہ لسبیلہ کی تحصیل لیاری کے علاقے ناکھٹی میں تیز رفتاری کے باعث ان کی کار الٹ گئی۔

جس کے نتیجے میں تین ہندو یاتری شترگن ولد رام چند اور دیوہش ولد شترگن شدید زخمی ہوگئے جنہیں فو ر ی طوپر طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کر دیا گیا۔جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو کراچی ریفر کردیا گیا۔

اس کے علاوہ سوراب گدر زہری رودینی میں بروز ہفتہ صبح 10 کے قریب مشین کے کنویں (بورنگ) میں عبدالستار زہری نامی شخص کی 14 سالہ صاحبزادی گر گئی بعد ازاں کیمرہ کی مدد سے بورنگ کے پوزیشن واضح ہوتے ہی گدر کے باہمت نوجوان برکت دیوار کو رسی کی مدد سے بورنگ میں بھیج دی گئی اور باہمت نوجوان 10 منٹ میں بورنگ کے اندر زندہ سانپ کو مار نے کے بعد بچی کو بورنگ سے مردہ حالت میں باہر نکالنے میں کامیاب ہوگئے اور اسی طرح مسلسل 4 گھنٹوں کے بعد امدادی آپریشن مکمل کر کے نعش ورثاءکے حوالے کر دیا گیا ۔ جبکہ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کے اطلاع پر پی ڈی ایم اے کے ٹیم کوئٹہ سے سوراب کے نکلے تھے لیکن ان کے آنے سے پہلے،ضلعی انتظامیہ،علاقائی ،1122 ریسکیو کا ریسکیو آپریشن مکمل ہوگیا، استاد شکیل احمد ریکی اور برکت دیوار کو اس طرح کے مشکل و سخت حالات میں امدادی آپریشن میں بچی کو بورنگ سے نکالنے میں کامیاب ہوگئے ۔

دریں اثنا کوئٹہ کے علا قے ایئر پورٹ روڈ کلی گل محمد بڑیچ آباد میں واقعہ مدرسے کی چھت گرنے کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 7 طالب علم زخمی ہو گئے جنہیں فوری طوپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Exit mobile version