Homeخبریںوڈھ میں المناک ٹریفک حادثہ،3افراد ہلاک،تفتان حادثہ میں ایک جانبحق چار زخمی

وڈھ میں المناک ٹریفک حادثہ،3افراد ہلاک،تفتان حادثہ میں ایک جانبحق چار زخمی

خضدار ( ہمگام نیوز) ویب نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق خضدار کے علاقے وڈھ میں کراچی ٹو شال قومی شاہراہ پر زمیاد گاڑی تیز رفتاری کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوکر الٹ گئی۔

جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جانبحق ہوگئے۔ جانبحق ہونے والے افراد کا تعلق پنجگور سے بتایا جارہاہے۔ بعد ازاں لاشیں سول اسپتال خضدار منتقل کر دیئے گئے۔

دوسری جانب چاغی آر سی ڈی شاہراہ یک مچ اور نوکنڈی کے درمیان کار الٹنے سے پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو دالبندین ہسپتال پہنچایا گیا، جہا حاجی محمد وارث ساسولی نامی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، دیگر چار زخمیوں کو دالبندین ہسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد دو شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کر دیاگیا۔

Exit mobile version