پنجشنبه, اکتوبر 10, 2024
Homeخبریںلسبیلہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

لسبیلہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

لسبیلہ ( ہمگام نیوز)لسبیلہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، جس پر لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

لسبیلہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت4. 3 گہرائی 41 کلومیٹر ریکارڈکی گئی،زلزلے کا مرکز بیلہ سے 56 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا ۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز