دوشنبه, مارچ 16, 2026
Homeخبریںلسبیلہ: مزدہ ٹرک اور ویگو گاڑی میں تصادم، تین افراد شدید زخمی

لسبیلہ: مزدہ ٹرک اور ویگو گاڑی میں تصادم، تین افراد شدید زخمی

بیلہ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے بیلہ میں مزدہ ٹرک اور ویگو گاڑی میں تصادم ایس ای بی اینڈ آر آواران سمیت تین افراد شدید زخمی بیلہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو سول ہسپتال بیلہ پہنچایا طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حادثے کا زمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار تفصیلات کے مطابق منگل کے روز آر سی ڈی شاہراہ کھکھر گولائی کے مقام پر خضدار سے کراچی جانے والی مزدہ ٹرک نمبر TKR460 اور حب سے خضدار جانے والی محکمہ بی اینڈ آر کی ویگو گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں ایس ای بی اینڈ آر آواران شفیع محمد ولد دھنی بخش مینگل عبدالوقار ولد قطب خان بنگلزی ساکنان مستونگ اور شیر محمد ولد لال بخش مینگل ساکن حب چوکی شدید زخمی ہوگئے اطلاع پاتے ہی ایس ایچ او بیلہ حاصل خان قمبرانی نے پولیس پارٹی کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو سول ہسپتال بیلہ پہنچایا جہاں طبی امداد کے بعد زخمیوں کو کراچی منتقل کر دیا گیا حادثے کی وجہ کھکھر گولائی پر موڑ کاٹتے ہوئے بتائی جاتی ہے حادثے کا زمہ دار مزدہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز