یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںلسبیلہ میں زراعت مکمل تباہ، متاثرین ازالہ کے لیے کوئٹہ پہنچ...

لسبیلہ میں زراعت مکمل تباہ، متاثرین ازالہ کے لیے کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں سیلاب سے زراعت مکمل تباہ ہوگئی ہے ، اور متاثرہ خاندان کوئٹہ پہنچ گئے ۔ بلوچستان میں ہونے والی حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث جہاں لاکھوں خاندان بے گھر ، کروڑوں افراد متاثر ، لاکھوں مویشی سیلاب کی نذر ہوئے ، وہیں سب سے زیادہ نقصان بلوچستان میں ہوا ۔ بلوچستان میں سیلاب جہاں انسانی جانوں اور گھروں کی تباہی کا سبب بنا وہیں بڑے پیمانے پر زراعت کو بھی نقصان پہنچا ، اور لسبیلہ میں تو سیلابی ریلوں نے زراعت کو مکمل تباہ کر دیا ہے ۔ لسبیلہ کے متاثرہ زمیندار کوئٹہ پہنچ گئے ہیں ، اور ان کا کہنا ہے کہ ان کی اربوں روپے کی فصلیں تباہ ہو گئیں ، اور نئی فصل لگانے کے قابل نہیں رہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز