حب ( ہمگام نیوز ) ویب نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق لسبیلہ کینال میں ایک مرتبہ پھر شگاف پڑگیا، گزشتہ ہفتے ساکران اٹک مڈول کے قریب لسبیلہ کینال میں تقریباً 35 سے 40 فٹ کا شکاٹ پڑا جسکی محکمہ ایریگیشن کی جانب سے مرمت کی گئی، کینال میں پانی چھوڑنے کے
بعد کینال میں ایک مرتبہ پھر شگاف پڑ گیا، گزشتہ ایک ہفتے سے حب اور گڈانی کو پانی کی فراہمی معطل ہو چکی ہے ، لسبیلہ کینال میں دوبارہ شگاف پڑنے کے بعد شہریوں کی مشکلات
میں مزید اضافہ ہوگیا۔