سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںلندن میں ماسک اور ویکسین مخالف شرکا کی پولیس سے جھڑپ، 12...

لندن میں ماسک اور ویکسین مخالف شرکا کی پولیس سے جھڑپ، 12 گرفتار

لندن ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق لندن کے پارلیمنٹ سکوائر کے باہر ’ملین ماسک مارچ‘ کے مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپ کے دوران 12 افراد گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

سکائی نیوز کے مطابق ’گائے فاکس‘ طرز کے ماسک پہنے مظاہرین نے وزیراعظم بورس جانسن کا پتلا بھی نذر آتش کیا گیا۔

پولیس کے ساتھ جھڑپ سے قبل لندن میں بون فائر نائٹ پر پارلیمنٹ سکوائر کے باہر سینکڑوں اسٹیبلشمنٹ مخالف مظاہرین اکھٹے ہوئے۔

ملین مارچ کے نام سے پہچانی جانے والی تحریک کے متعدد اراکین نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پابندیوں اور لاک ڈاؤن کے خلاف پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے۔

گارڈین کے ساتھ بات کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے میں شریک ایک شخص رچرڈ نے بتایا کہ ’یہ احتجاج جو کئی سالوں سے پانچ نومبر کو ہوتا ہے۔ یہ کورونا وائرس کے خلاف مارچز کا تسلسل ہے۔

میٹرو پولیٹن پولیس نے کہا ہے کہ مظاہرین کے ساتھ جھڑپ میں آٹھ پولیس افسران زخمی ہوئے ہیں۔

میٹرو پولیٹن پولیس کے مطابق لندن میں احتجاج کے دوران 12 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’پولیس کے آٹھ افسران زخمی ہوئے ہیں جو ناقابل قبول ہے۔

گذشتہ برس احتجاج کے دوران لاک ڈاؤن کی پابندیوں کی خلاف ورزی پر دو سو افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

برطانیہ میں ہر سال پانچ نومبر کی رات آتش بازی ہوتی ہے، اس دن برطانوی سلطنت کو ختم کرنے کی سازش سامنے آئی تھی۔ اس سازش کے گروپ کے رہنما کو گائے فاکس کے نام سے جانا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز